QR CodeQR Code

یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

14 Aug 2019 19:40

کراچی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑ کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، اب ہمیں ایک قوم ہوکر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، مشکلات کے باوجود اسٹیٹ بینک نے معاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔ کراچی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948ء میں اسٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑ کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہوکر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 810509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810509/یقین-دلاتا-ہوں-کہ-ملک-درست-سمت-میں-آگیا-ہے-گورنر-اسٹیٹ-بینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org