0
Wednesday 14 Aug 2019 20:55

جشن آزادی، پشاور میں ٹریفک کا نظام مفلوج

جشن آزادی، پشاور میں ٹریفک کا نظام مفلوج
اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کے موقع پر پشاور کے نوجوانوں نے بگل نما کھلونے بجا بجا کر شہر کی سڑکوں پر طوفان بدتمیزی برپا کر دیا۔ 14 اگست کا دن پشاور کے شہریوں کو ذہنی طور پر شور شرابے میں گزارنے پر مجبور کر دیا گیا۔ جشن آزادی منانے کیلئے پشاور کے منچلے سڑکوں پر نکل آئے، باب پشاور فلائی اوور، پشاور صدر، یونیورسٹی روڈ سمیت متعدد مقامات پر منچلوں نے اپنی گاڑیاں روک کر بگل نما کھلونے بجانا شروع کر دیئے۔ اسی طرح ملی نغمے اور موسیقی بھی بجائی جا رہی ہے جس پر نوجوان رقص کر رہے ہیں۔ منچلوں کی جشن آزادی کی خوشیاں منانے اور سڑکیں بلاک کرنے کی وجہ سے پشاور کے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک جام نے جہاں پشاور کو مفلوج کر دیا وہیں بگل نما کھلونا بجانے کے باعث کئی شہری بھی ذہنی طور پر دباؤ کا شکار ہوگئے۔ موٹرسائیکل سوار موٹرسائیکلوں کے سائلنسر اُتار کر پشاور کی سڑکوں پر خوب شور مچا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے ون وہیلنگ اور ریس لگانے کے باعث متعدد ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔ پشاور کے شہریوں نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ جشن آزادی اور عیدالاضحٰی جیسے پر مسرت موقع پر ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 810522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش