0
Wednesday 14 Aug 2019 20:58

ولایت کنونشن 18 اگست کو ہر صورت لاہور میں ہوگا، علمدار بخاری

ولایت کنونشن 18 اگست کو ہر صورت لاہور میں ہوگا، علمدار بخاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے کنوینئر سید علمدار حسین بخاری نے واضح کیا ہے کہ 18 اگست بروز اتوار عظیم الشان ملک گیر قومی ولایت کنونشن ناصر باغ لاہور میں ہی منعقد ہوگا۔ انتظامیہ اس کی اجازت دے یا نہ دے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم ولایت کنونشن یوم غدیر کی مناسبت سے مولا امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کے اعلان کے حوالے سے منعقد کر رہے ہیں، جوکہ ہماری عبادت ہے۔ ہمارا پروگرام پرامن ہوگا یہ حکومت یا انتظامیہ کیخلاف نہیں۔ کنونشن کے اختتام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ناصر باغ سے چیرنگ کراس تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ولایت کنونشن کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں کنونشن کے سلسلے میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مولانا امتیاز عباس کاظمی، مولانا جعفر علی میر، مولانا ضمیر نقوی، سجاد نقوی، وقارالحسنین نقوی، مولانا مشتاق حسین جعفری، ڈاکٹر حسنات شاہ، پیر نوبہار شاہ، سیٹھ بشارت علی کربلائی، شہرہ آفاق نعت خواں پیر مقدس کاظمی اور دیگر شامل تھے۔ علمدار بخاری نے کہا کہ ہم نے انتظامی امور کیلئے ڈی سی آفس درخواست دی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ ہم حکومت اور انتظامیہ کے مخالف نہیں۔ ولایت کنونشن ان شااللہ ہر صورت ناصر باغ میں ہی ہوگا۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ بنو عباس اور بنو امیہ جیسی ظالم حکومتیں ہمیں ولایت علی ابن ابی طالب علیہم السلام کے اظہار سے نہ روک سکیں تو آج کے یزیدی ایجنٹ کیسے روک سکیں گے؟ انہوں نے واضح کیا کہ ولایت علی ابن ابیطالب ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جس کا حکم اللہ تعالی نے دیا ہے۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ عظیم الشان قومی ولایت کنونشن کے حوالے سے تفصیلات 16 اگست بروز جمعہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بیان کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 810523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش