0
Wednesday 14 Aug 2019 21:04

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''یوم آزادی'' کے موقع پر تقریب، دعائے توسل کی تلاوت، کیک بھی کاٹا گیا

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے زیراہتمام پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر موسسہ شہید عارف الحسینی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سیکرٹری جنرل مشہد مقدس حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان، حجۃ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجۃ الاسلام والمسلمین عارف حسین، حجۃ الاسلام والمسلمین سید منور عباس نقوی، مخدوم عون عباس نقوی، قاری اجمل حسین، حافظ تاثیر عباس، محمد جواد رضا، سید علی ہادی نقوی، ملک ربنواز، وفا عباس بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں دُعائے توسل کی تلاوت کی گئی اور ملکی سلامتی، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور عالم اسلام کے تحفظ کی دُعائیں کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مشہد مقدس حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنی جان کا آخری قطرہ دینے کیلئے تیار ہے، 14 اگست اپنے شہداء سے تجدید عہد کا دن ہے، ہمیں اپنے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا ہے، کیونکہ یہی زندہ قوموں کی نشانی ہوا کرتی ہے۔ تقریب کے آخر میں ''جشن آزادی'' کے سلسلے میں حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کیک بھی کاٹا۔
خبر کا کوڈ : 810525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش