0
Wednesday 14 Aug 2019 21:08
قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہیں

کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سپہ سالار

کشمیریوں پر بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کیطرح کھڑے ہیں
کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سپہ سالار
اسلام ٹائمز۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نہ ہی 1947ء میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔ یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نہ ہی 1947ء میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے، پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے، پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے اور کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 810528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش