QR CodeQR Code

لنڈی کوتل میں دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی

14 Aug 2019 21:12

اس طویل ترین قومی پرچم کی تیاری پر 9 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جھنڈے کو خیبر سے میچنی پوسٹ تک لے جانے کیلئے ایک ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا۔ رضا کاروں کا تعلق اسکولوں اور کالجز سے تھا، طلبہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی اس میں حصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ٹاؤن لنڈی کوتل میں دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی پر قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں طویل ترین قومی پرچم تیار کیا گیا، لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے پرچم کو سروں پر بلند کر کے مارچ کیا۔ یہ قومی پرچم 3 ہزار 600 فٹ طویل ہے، جبکہ اس کی چوڑائی 34 فٹ اور وزن 24 من ہے۔ اس طویل ترین قومی پرچم کی تیاری پر 9 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جھنڈے کو خیبر سے میچنی پوسٹ تک لے جانے کیلئے ایک ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا۔ رضا کاروں کا تعلق اسکولوں اور کالجز سے تھا، طلبہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی اس میں حصہ لیا، یہ پرچم مقامی شہری نے تیار کرایا۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ ملک بھر میں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں میں آج دن کا آغاز 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یک جہتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ یوم آزادی پر 21 توپوں کی سلامی لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں دی گئی، پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جبکہ کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 810530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810530/لنڈی-کوتل-میں-دنیا-کے-سب-سے-بڑے-اور-طویل-قومی-پرچم-کی-رونمائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org