QR CodeQR Code

یوم آزادی، امامیہ سکاوٹس کی مزار اقبالؒ پر حاضری، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی

14 Aug 2019 21:42

ڈویژنل انچارج سکاوٹس حیدر علی نے امامیہ اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم علامہ اقبال کے مزار پر حاضر ہوئے ہیں، آج کا دن وہی دن ہے کہ جس دن قائداعظم محمد علی جناح نے اقبال کے خواب کو تعبیر دی اور آج ہم اس آزاد ریاست کے 72ویں یوم آزادی پر اقبال سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اس کے روشن پاکستان کی تکمیل کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستان لاہور ڈویژن کی جانب سے 72 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال (رح) کے مزار پر اسکاؤٹس سلامی پیش کی گئی اور مصور پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ حیدر علی سمیت امامیہ اسکاؤٹس کی بڑی تعداد نے سلامی میں شرکت کی۔ ڈویژنل انچارج سکاوٹس حیدر علی نے امامیہ اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج  ہم علامہ اقبال کے مزار پر حاضر ہوئے ہیں، آج کا دن وہی دن ہے کہ جس دن قائداعظم محمد علی جناح نے اقبال کے خواب کو تعبیر دی اور آج ہم اس آزاد ریاست کے 72ویں یوم آزادی پر اقبال سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اس کے روشن پاکستان کی تکمیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کہ جس کے لیے پاک فوج کے شہیدوں نے قربانیاں دیں اور آئی ایس او کا ہر نوجوان پاکستان کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہم کسی قیمت پر بھی کشمیری مسلمانوں کی حمایت کرنا نہیں چھوڑیں گے اور ہر فورم پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں گے۔ ملتِ جعفریہ اور آئی ایس او کا ہر جوان کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور پاک افواج اور کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سن لے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا اور بھارت پوری دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا ہوگا۔ اے سی ایس حیدر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برادر یافث نوید ہاشمی اور سابقہ مرکزی صدر برادر رحمان شاہ سمیت ملت جعفریہ کہ ہر لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے اور ان ظالمانہ اقدامات کو روکا جائے۔


خبر کا کوڈ: 810533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810533/یوم-ا-زادی-امامیہ-سکاوٹس-کی-مزار-اقبال-پر-حاضری-پھول-چڑھائے-فاتحہ-خوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org