QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جمعہ کو جنوبی پنجاب بھر میں یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے یوم احتجاج منائے گی

14 Aug 2019 21:55

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی کو حکومتی ادارے فوری بازیاب کرائیں، ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، حکومت اور نااہل افسران ہوش کے ناخن لیں محب وطن اور ملک کے وفادار بیٹوں کو کس جُرم کی سزا دی جا رہی ہے۔؟


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم جمعۃ المبارک کو جنوبی پنجاب بھر میں معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے یوم احتجاج منائے گی، جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع بشمول ملتان، مظفرگڑھ، علی پور، ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، لودھراں، رحیم یارخان اور خانیوال میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مطاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان میں اس حوالے سے چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی کو حکومتی ادارے فوری بازیاب کرائیں، ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، حکومت اور نااہل افسران ہوش کے ناخن لیں، محب وطن اور ملک کے وفادار بیٹوں کو کس جُرم کی سزا دی جا رہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم جمعۃ المبارک کو علامتی طور پر چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی دھرنا دیں گے، لیکن اگر اس کے باوجود بھی یافث نوید ہاشمی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 810534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810534/ایم-ڈبلیو-جمعہ-کو-جنوبی-پنجاب-بھر-میں-یافث-نوید-ہاشمی-کی-بازیابی-کیلئے-یوم-احتجاج-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org