0
Wednesday 14 Aug 2019 23:19

مودی نے سارے کارڈ کھیل لئے، اب بھارت کی بربادی شروع، ثروت اعجاز قادری

مودی نے سارے کارڈ کھیل لئے، اب بھارت کی بربادی شروع، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مودی کے نظریہ کو زمین بوس کرنا ہوگا، مودی کا نظریہ انسانیت دشمن اور جنونی ہے، مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، کشمیر اور بھارت میں مظلوم مسلمان خوف میں ہیں، دو قومی نظریہ کے مخالف آج دو قومی نظریہ کی حمایت کر رہے ہیں، مودی نے سارے کارڈ کھیل لئے، اب بھارت کی بربادی شروع ہو چکی ہے، بھارت دہشتگرد ملک ہے، جو مذہبی جنونیت میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں یوم آزادی کے سلسلے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انسانیت مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلم نسل کشی اور اقلیتوں پر مظالم کے خلاف بھارت کو مذہبی انتہاپسند دہشتگرد ملک قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد کا اعلان کرنا ریاست کا فرض ہے، پاکستان کی حکومت نے اعلان جہاد کیا، تو ہندوستان کو دنیا کے نقشے پر نہیں رہنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی بے حسی لمحہ فکریہ ہے، کشمیر جل رہا ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو طاقت مظالم اور انسانیت سوز ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جا سکتا، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم اور بھیانک داستان پر خاموش رہنے کی بجائے آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 810544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب