QR CodeQR Code

15 اگست بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے، ایم کیو ایم پاکستان

14 Aug 2019 23:32

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ریاستی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 15 اگست کا دن یومِ سیاہ کے طور پر منائیں اور اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی نے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں خصوصاً پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منائیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ریاستی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار  یکجہتی کیلئے 15 اگست کا دن یومِ سیاہ کے طور پر منائیں اور اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 15 اگست کو تمام پاکستانی پرچم بھی سرنگوں رکھیں جائیں۔


خبر کا کوڈ: 810549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810549/15-اگست-بھارتی-یوم-آزادی-کو-سیاہ-کے-طور-پر-منایا-جائے-ایم-کیو-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org