QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

14 Aug 2019 23:48

رینجرز نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بوٹ بیسن، فیروزآباد، مدینہ کالونی اور سائٹ سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو حراست میں لیا، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ساجد اور بلال نامی ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بوٹ بیسن، فیروزآباد، مدینہ کالونی اور سائٹ سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو حراست میں لیا، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے عوامی کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مومن عباس نامی شخص کو گرفتار کیا، جس پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ رینجرز نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اور فیروزآباد میں کارروائی کرتے ہوئے 6 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا۔


خبر کا کوڈ: 810561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810561/کراچی-میں-رینجرز-کی-کارروائیاں-22-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org