0
Thursday 15 Aug 2019 01:23

یمن پر سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں تاحال 3 لاکھ 20 ہزار بیگناہ مسلمان شہید

یمن پر سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں تاحال 3 لاکھ 20 ہزار بیگناہ مسلمان شہید
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے عالمی رابطہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4 سالوں سے زیادہ کے عرصے سے سعودی عرب کی جانب سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اب تک تین لاکھ بیس ہزار بیگناہ یمنی شہری جانبحق ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے عالمی رابطہ دفتر کی سیکرٹری لیزا گرینڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمنی بیگناہ عوام کے خلاف روا رکھا جانے والا تشدد انسانی سوچ سے بھی بالاتر اور قطعی طور پر غیر قابل قبول ہے۔ لیزا گرینڈ نے سعودی عرب کی جانب  سے یمن میں برپا کئے جانے والے اس انسانی المیے کو جلد از جلد روکنے پر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب، یمن پر اپنے براہ راست اور بالواسطہ حملوں میں اب تک تین لاکھ بیس ہزار عام یمنی شہریوں کی جانیں لے چکا ہے جبکہ یمنی شہریوں کے لئے سعودی عرب کی جانب سے یمن پر مسلط کردہ اس انتہائی تشدد کی کیفیت میں زندگی گزارنے کا کوئی رستہ باقی نہیں بچا۔  دوسری طرف یمنی صوبے "حجہ" پر جارح ملک سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملے میں 6 بچوں سمیت 12 بیگناہ یمنی شہری جانبحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے صوبہ "حجہ" کا زیادہ تر حصہ انصاراللہ کے کنٹرول میں ہے جبکہ اسکا کچھ حصہ سابقہ مستعفی صدر "عبدربہ منصور ہادی" جو یمن سے فرار کرکے ریاض میں مقیم ہیں، کے حمایتیوں کے پاس ہے، جن کی حکومت کو یمن پر دوبارہ مسلط کرنے کے لئے سعودی عرب نے اپنے امریکی اتحاد کے ہمراہ 26 مارچ 2015ء کو یمن پر حملہ کر دیا تھا، لیکن یمن پر سعودی عرب کی وسیع وحشیانہ بمباری کے باوجود وہ اپنے بیان کردہ مقاصد تک پہنچ نہیں پایا، جبکہ انصاراللہ اپنے اتحادیوں کے ہمراہ نہ صرف سعودی عرب کے متعدد جنوبی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے چکی ہے بلکہ کئی مرتبہ سعودی عرب کی بین الاقوامی ایئرپورٹس اور تیل کی تنصیبات پر اپنے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلز کے ساتھ کامیاب حملے بھی کرچکی ہے، جن کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کا سب سے اہم اتحادی متحدہ عرب امارات اپنے ملک پر انصار اللہ یمن کے حملوں کے خوف سے سعودی عرب کے ساتھ اپنا اتحاد توڑ کر یمن سے اپنی افواج خارج کرنے پر مجبور ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 810582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش