QR CodeQR Code

بھارت کا یوم آزادی، لاہور سمیت پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

15 Aug 2019 09:31

آج قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا جبکہ سرکاری عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔ لاہور میں یوم سیاہ کی مناسبت سے یکجہتی کشمیر ریلی گورنر ہاوس سے نکالی جائے گی جو پنجاب اسمبلی پہنچے گی۔ ریلی میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں شریک ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کے موقع پر  پاکستان بھر میں بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کی کوشش کیخلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ آج قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا جبکہ سرکاری عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔ لاہور میں یوم سیاہ کی مناسبت سے یکجہتی کشمیر ریلی گورنر ہاوس سے نکالی جائے گی جو پنجاب اسمبلی پہنچے گی۔ ریلی میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں شریک ہوں گی۔ ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کریں گے۔

یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز نے اپنے لوگو کا رنگ بھی سیاہ کرکے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ آج یوم سیاہ منانے کا اعلان قومی سلامتی کمیٹی نے کیا تھا۔ ریلیوں میں بھارت کو کشمیر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ یوم سیاہ پر آئی ایس پی آر نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ کا ڈسپلے سیاہ کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے، ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیر ظلم کی سیاہ رات سے نجات پائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 810592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810592/بھارت-کا-یوم-ا-زادی-لاہور-سمیت-پاکستان-بھر-میں-سیاہ-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org