0
Thursday 15 Aug 2019 09:36

آزادکشمیر کے عوام ایل او سی توڑنے کو تیار ہیں، چوہدری یاسین

آزادکشمیر کے عوام ایل او سی توڑنے کو تیار ہیں، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی سیاسی قیادت کا آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اظہار یکجہتی کیلئے آنا خوش آئند ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عید کے روز آمد اور مظفرآباد میں نماز عید کی ادائیگی نے ثابت کیا کہ وہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہد کو چیئرمین آصف علی زرداری کے نقش قدم پر ہیں اور کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور نہ کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کمزوری دکھانے کا نہیں مقبوضہ کشمیر اس وقت انسانوں کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے، آزادکشمیر کے عوام ایل او سی توڑنے کو تیار ہیں حکومت پاکستان اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا کر کے سیاسی قیادت کو رہا کر کے پوری قوم کو یکجا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کی آمد سے مقبوضہ کشمیر میں پیغام پہنچا ہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا عید کا دن ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ گزارنا موثر ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور یہ کوئی جذباتی الفاظ نہیں تھے ان کے الفاظ تاریخی اور حقائق پر مبنی تھے۔ انہوں نے کہا
کہ کشمیری جب سجدہ ریز ہوتے ہیں تو خانہ کعبہ کے درمیان پہلے سرزمین پاکستان ہوتی، پاکستان سے کشمیریوں کی لازوال محبت کی مثال ہے کہ وہ شہداء کو پاکستان کے پرچم میں دفن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش شخصیت تھے انہیں آنے والے وقت کا ادراک تھا جب انہوں نے فرمایا تھا ک کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کا سب سے زیادہ دوست چین ہے اور سب سے بڑی بات کشمیر سے بہنے والے تمام دریا پاکستان کو سیراب کرتے ہیں۔ کیا 35A-370 ختم کرنا محض خصوصی حیثیت کا ختم ہونا ہے نہیں دراصل یہ پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کا حق حاصل کرنا ہے اور سیلاب کے ذریعے پاکستان کو تباہ
کرنا ہے بھارت کسی قانون کو نہیں مانتا اس نے بین الاقوامی قوانین کی 72سال سے دھجیاں اڑا رکھی ہیں۔

اس وقت تک دو طرفہ مذاکرات کے راونڈ تقریبا دو سو
کے قریب راونڈ ہو چکے ہی کوئی نتاہج نہیں نکل سکے ہم جنگ کے مخالف ہیں لیکن ایسے بے مقصد مذاکرات کے حامی بھی نہیں آج نہیں تو کل پانی کیلئے ہم کو جنگ لڑنی ہو گی لیکن تب شائد وقت آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے، آزاد میڈیا اور انسانی حقوق کی نتظیموں کو رسائی حاصل نہیں، موبائل و انٹرنیٹ بند ہیں مقبوضہ کشمیر ایک عقوبت خانہ بنا دیا گیا ہے جہاں سے کوئی آواز باہر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کمزوری دکھانے کا نہیں کیونکہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر نہتے شہریوں پر آگ و بارود کی بارش برسا رہا ہے، بین الاقوامی قوانین ہوں یا بھارتی آئین ہر قانون کی دھجیاں اڑانا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 810595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش