0
Thursday 15 Aug 2019 10:55

آج زندہ دلان لاہور ثابت کریں گے کشمیر ہماری شہ رگ ہے، گورنر پنجاب

آج زندہ دلان لاہور ثابت کریں گے کشمیر ہماری شہ رگ ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور کے عوام ریلی کی شکل میں ریفرنڈم کر رہے ہیں جس سے ثابت کیا جائے گا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کا قصائی مودی اب کشمیر میں بھی گجرات والی تاریخ دوہرانا چاہتا ہے مگر اس میں اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر پر سمجھوتہ کیا ہے نہ کریں گے، کشمیر کا سودا کرنے کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کہ وہ اس حساس ایشو پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ آج شام 4 بجے پورا لاہور مال روڈ پر ہوگا جس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کیساتھ ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء، ارکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی ریلی میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم او آئی سی اور ایران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی۔
 
خبر کا کوڈ : 810611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش