QR CodeQR Code

کیا دنیا مقبوضہ کشمیر پر خاموش رہ کر ایک اور قتل عام کا نظارہ کریگی، عمران خان

15 Aug 2019 11:10

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اقوام عالم کو متنبے کرتا ہوں کہ اگر اسکی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاءپسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے جاری کرفیو، پہلے ہی سے فوجی کثرت والے مقبوضہ علاقے میں مزید فوجوں کی تعیناتی، آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ وادی میں بھجوانے، اطلاعات و وسائلِ ابلاغ کی مکمل بندش اور گجرات میں مودی کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی نظیر سامنے رکھتے ہوئے کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور سربرینیکا جیسے ایک اور قتل عام کا نظارہ کرے گی؟، میں اقوام عالم کو متنبے کرتا ہوں کہ اگر اسکی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاءپسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔


خبر کا کوڈ: 810618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810618/کیا-دنیا-مقبوضہ-کشمیر-پر-خاموش-رہ-کر-ایک-اور-قتل-عام-کا-نظارہ-کریگی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org