0
Thursday 15 Aug 2019 11:37

بونیر، موٹر کار کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

بونیر، موٹر کار کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
سلام ٹائمز۔ بونیر میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، جبکہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بونیر کے گاوں ٹانگوڑہ کا ایک خاندان سوات مینگورہ سے بونیر اپنے گاؤں واپس آرہے تھے کہ دشوار گزار پہاڑی میں اترائی اترتے ہوئے بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں موٹر کار کئی سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی، جسکے نتیجے میں کار میں سوار 4 خواتین اور ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ڈرائیور اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بونیر کے گاؤں ٹانگورہ چغرزی سے ہیں۔ حادثے میں تین بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ڈگر ہسپتال پہنچا دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 810631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش