QR CodeQR Code

گلگت، قراقرم یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی ریلی

15 Aug 2019 17:18

وائس چانسلر کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں قراقرم یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی قیادت میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں قراقرم یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر یونیورسٹی ایڈمن بلاک سے قراقرم یونیورسٹی سے متصل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ہندوستانی مظالم و بربریت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے، جس پر بھارتی بربریت کیخلاف نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 810708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810708/گلگت-قراقرم-یونیورسٹی-کے-زیر-اہتمام-یوم-سیاہ-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org