0
Thursday 15 Aug 2019 18:34

کربلائے کشمیر میں کشمیری 12 دن سے بھوکے پیاسے ہیں، مشال ملک

کربلائے کشمیر میں کشمیری 12 دن سے بھوکے پیاسے ہیں، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے لاہور کے مال روڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلائے کشمیر میں 12 روز سے کشمیری عوام بھوکے پیاسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، کشمیر بہت جلد آزاد ہوگا، کشمیر کی مکمل آزادی تک جنگ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں مگر ان کے پائے استقلال میں لغرش نہیں آئی نہ آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کیساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 810720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش