QR CodeQR Code

مودی کے ہاتھ مظلوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، یاسمین راشد

15 Aug 2019 18:41

وزیر صحت پنجاب کا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج سارا پاکستان یوم سیاہ منا رہا ہے اور ایسے ظالم انسان کیخلاف سراپا احتجاج ہے جس کے ہاتھ مظلوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ ظلم شائد ہی دنیا میں کہیں ہوا ہو، اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا ہماری آواز کیساتھ آواز بلند کرے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مال روڈ پر بھارت کے یوم آزادی پر منائے جانے والے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج سارا پاکستان یوم سیاہ منا رہا ہے، اور ایسے ظالم انسان کیخلاف سراپا احتجاج ہے، جس کے ہاتھ مظلوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ ظلم شائد ہی دنیا میں کہیں ہوا ہو، اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا ہماری آواز کیساتھ آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، بھارتی فوج کی بربریت، پیلٹ گن کا استعمال افسوسناک ہے، عمران خان نے جو قدم اٹھایا ہے، اس سے ان شاء اللہ کشمیر آزاد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 810721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810721/مودی-کے-ہاتھ-مظلوم-کشمیریوں-خون-سے-رنگے-ہوئے-ہیں-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org