QR CodeQR Code

کشمیر کی آزادی کیلئے ٹیپو سلطان کا راستہ اختیار کریں گے، اعجاز چودھری

15 Aug 2019 19:37

یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 72 برس بعد لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ دو قومی نظریہ کیا ہے، یہ قائد کے خواب کے تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کیساتھ وی آئی پی سلوک ہوتا ہے جبکہ بھارت میں سکھ، عیسائی اور مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے لاہور میں مال روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفا شعار قوم ہیں، کشمیریوں کیلئے اپنی گردن کٹا دیں گے لیکن جھکیں گے نہیں، ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے لیکن مودی کو کشمیر پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 72 برس بعد لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ دو قومی نظریہ کیا ہے، یہ قائد کے خواب کے تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کیساتھ وی آئی پی سلوک ہوتا ہے جبکہ بھارت میں سکھ، عیسائی اور مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پالیسی دے دی ہے، ایک بہادر شاہ ظفر کا راستہ اور ایک ٹیپو سلطان کا راستہ ہے، ہم نے ٹیپو سلطان کا راستہ اختیار کرنا ہے۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ عمران خان نے مودی سے کہا ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ مودی یاد رکھے اس نے کوئی اوچھی حرکت کی تو اس کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ یاد رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 810723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810723/کشمیر-کی-ا-زادی-کیلئے-ٹیپو-سلطان-کا-راستہ-اختیار-کریں-گے-اعجاز-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org