0
Thursday 15 Aug 2019 19:23
آئندہ یوم آزادی کشمیری ہمارے ساتھ منائیں گے

وزیراعلیٰ کا پنجاب کے ہر ضلع میں ایک سڑک کشمیر کے نام منسوب کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ کا پنجاب کے ہر ضلع میں ایک سڑک کشمیر کے نام منسوب کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم سیاہ کی مناسبت سے مال روڈ لاہور پر یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ریلی پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پورے ملک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن کا مقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 73 ختم کیا جس پر پورا کشمیر اور پاکستان سراپا احتجاج ہے، مودی کے اس اقدام کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں ہر ضلع میں ایک سڑک کشمیر کے نام سے منسوب کی جائے گی۔ ان شاء اللہ کامیابی کمشیریوں کا مقدر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ عثمان بزدار نے اس موقع پر ”کشمیر بنے کا پاکستان“کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ہر ہفتے احتجاجی ریلی نکالنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی امداد ہر صورت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ یوم آزادی کشمیری ہمارے ساتھ منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 810731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش