0
Thursday 15 Aug 2019 21:32

گلگت میں دو ٹریفک حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

گلگت میں دو ٹریفک حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں دو ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلا حادثہ حراموش میں پیش آیا، جہاں مسافر گاڑی پل سے دریا میں جا گری، جس کی وجہ سے تین طلباء دریا میں گر کر لاپتہ ہوئے، جبکہ 9 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ پل کا رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، گاڑی میں گرمائی چھٹیاں گزار کر واپس سکول جانے والے سکول کے بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے، طلباء کی لاشیں آخری اطلاعات تک نہیں مل سکی تھیں۔ دوسرا حادثہ عالم برج کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسافر بس سڑک پر الٹنے کی وجہ سے دو خواتین جاں بحق ہوئیں اور 10 مسافر زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی کار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 810753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش