0
Thursday 15 Aug 2019 22:07

اب پاکستان میں پہلے والے حکمران نہیں، بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی، علی زیدی

اب پاکستان میں پہلے والے حکمران نہیں، بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ قوم کشمیر کا سودا نہیں ہونے دے گی، مودی کو واضح جواب دیا جائے گا کیونکہ اب یہاں پہلے والے حکمران نہیں، بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر جاری اپنے بیان میں کہی۔ ان کے ہمراہ کے پی ٹی ریئر ایڈمرل (ر) جمیل اختر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں کیونکہ جو آج مودی کررہا ہے وہی ماضی میں ہٹلر بھی کیا کرتا تھا لیکن اب مودی کو واضح جواب دیا جائے گا، قوم کبھی بھی کشمیر کا سودا نہیں ہونے دے گی، مودی کو یاد رکھنا چاہیئے کہ ہم میں اتنی جرأت ہے کہ اسے منہ توڑ جواب دے سکیں، اب پاکستان میں پہلے والے حکمران نہیں ہیں بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 810760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش