0
Thursday 15 Aug 2019 23:06

جبل الطارق، ایرانی آئل ٹینکر GRACE-1 کو آزاد کر دیا گیا

جبل الطارق، ایرانی آئل ٹینکر GRACE-1 کو آزاد کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی سپیشل فورسز کی طرف سے جبل الطارق میں پابند کئے گئے 20 لاکھ بیرل سے زائد تیل کے حامل ایرانی آئل ٹینکر GRACE-1 کو اس کے عملے سمیت آزاد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبل ازیں برطانیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس آئل ٹینکر نے شام پر عائد یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا تھا کہ اول تو یہ کہ یورپی پابندیوں پر عمل کرنا ایران کی ذمہ داری نہیں اور ثانیاً یہ کہ اس آئل ٹینکر کی منزل شام نہیں تھا۔ ایران نے آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کے برطانوی اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ دوسری طرف اس آئل ٹینکر کی آزادی کی خبر بین الاقوامی میڈیا میں شہ سرخیوں کے ساتھ گردش کرتی رہی، جبکہ قبل ازیں جبل الطارق کے حکام نے بھی عدالتی سیشن کی برقراری کے بعد ایرانی آئل ٹینکر کی آزادی کا عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ جبل الطارق کی اعلیٰ عدالت کی طرف سے سنائے گئے اس فیصلے سے چند گھنٹے قبل ہی امریکی وزارت قانون نے جبل الطارق کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو آزاد کرنے سے پرہیز کیا جائے جبکہ بین الاقوامی میڈیا نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکر اور اس کے عملے کی عدالتی آزادی کے باوجود اس کے آبنائے جبل الطارق سے باہر نکلنے کی کوئی معین تاریخ معلوم نہیں، کیونکہ اس آئل ٹینکر کے وہاں سے باہر نکلنے کو روکنے کے لئے اٹھایا جانے والا امریکی اقدام ابھی تک مشخص نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 810771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش