QR CodeQR Code

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

15 Aug 2019 23:29

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فخر امام کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کیا ہے، بھارت خود کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، بھارت خطے کے ہر ملک پر اپنا اثر و رسوخ چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا 2 قومی نظریہ آج سچ ثابت ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا تھا کچ جبکہ مہاتما گاندھی کو آر ایس ایس کے ایک کارندے نے قتل کیا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ برہان وانی کے جنازے میں 3 لاکھ افراد نے شرکت کی، مودی جانتا ہے کشمیری نڈر ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، ہیومین رائٹس کمیشن کی 2 رپورٹس آئیں جنہیں بھارت نے تسلیم نہیں کیا، پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے۔ چیئرمین کشمیرکمیٹی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کا متنازع علاقہ تسلیم کیا، جو جارحیت آج کی آگے بھی کر سکتے ہیں تاہم پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 810774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810774/سلامتی-کونسل-کا-اجلاس-بلانا-پاکستان-کی-سفارتی-کامیابی-ہے-چیئرمین-کشمیر-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org