QR CodeQR Code

پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا گیا

15 Aug 2019 23:34

کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر سیاہ پرچم لہراتے ہوئے پی ایس ٹی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیریوں عالمی برادری نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آنکھ نہ کھولی، تو دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں  بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، سیاہ پرچم لہرائے گئے اور کارکنان و عوام نے سیاہ پٹیاں بازو پر باندھ کر بھارت سے نفرت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منانا انسانیت کو بھارتی ظلم و ستم سے بچانا اور مظلوموں کو ان کا حق خود ارادیت دلانا ہے، ان خیالات کا اظہار محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر سیاہ پرچم لہراتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی بہترین سفارتی تعلقات کے سبب بھارت کو سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا ہے، پچاس سال بعد ایک بار پھر مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں پہنچ چکا ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کو بہت جلد بھارتی تسلط سے نجات مل جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں عالمی برادری نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آنکھ نہ کھولی، تو دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے حکومت تمام پارلیمانی اور غیر پارلیمانی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے، تاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے مشترکہ پیغام پوری دنیا کو پہنچ سکے۔


خبر کا کوڈ: 810775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810775/پاکستان-سنی-تحریک-کے-تحت-ملک-بھر-میں-بھارتی-یوم-آزادی-پر-سیاہ-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org