0
Thursday 15 Aug 2019 23:39

ملتان، یوم سیاہ کے موقع پر تاجر برادری کا بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، یوم سیاہ کے موقع پر تاجر برادری کا بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ قومی تاجر اتحاد پاکستان کے زیراہتمام چوک حسین آگاہی پر سلطان محمود ملک کی قیادت میں یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں شفقت حسین، حاجی شکیل احمد، اعجاز احمد معصومی، محمد مکرم حسین، محمد بلال، ملک عماد، شاہد بھٹی، شیخ سہیل، کلیم اللہ، محمد جام، محمد حمزہ، حاجی محمد ارشاد، شان قریشی، شیخ صدر عبدالرحمن نے شرکت کی۔ یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود ملک نے کہا انڈیا نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اپنا جھوٹی جمہوریت والا چہرہ بے نقاب کر دیا، آرٹیکل 370 کے نفاذ سے انڈیا نے اپنی بربادی کی بنیاد رکھ دی، مودی جنگ کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے پوری پاکستانی قوم تیار ہے اور یہ جنگ انڈیا کے خاتمے کے لئے بڑی اہم جنگ ہوگی۔

آج انڈیا میں مسلمانوں سمیت سکھ اور دوسرے مذاہب کو اپنے تہوار آزادی کے ساتھ منانے کے لئے اپنے خون کا نذرانہ دینا پڑ رہا ہے۔ سلطان محمود ملک نے مزید کہا ہم تاجروں نے 15، 16 کی ہڑتال کو کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لئے موخر کیا اور آج تاجروں نے یومِ سیاہ منا کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ تاجر ملک و قوم اور اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں، ہم تاجر کشمیری بھائیوں کے لئے جنگ میں بھرپور حصہ لینے کے لئے تیار ہیں اور جنرل باجوہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہم تاجروں کو جنگ میں حصہ لینے کے لئے رجسڑد کیا جائے اور ہمیں ابھی سے ٹرینگ دینی شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا آج ملک بھر کے تاجروں نے کالی پٹی باندھ کر یومِ سیاہ منایا اور کل بھی منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 810776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش