0
Friday 16 Aug 2019 08:20

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج تاریخی اجلاس

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج تاریخی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج شام سات بجے ہو گا، سلامتی کونسل کے صدر کے ترجمان نے میٹنگ کی تصدیق کر دی۔ پاکستان نے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جبکہ چین نے بھی مطالبہ کیا تھا۔ بند کمرہ میٹنگ میں مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورہ کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ سلامتی کونسل اپنی ذمے داری کیسے ادا کرتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامید ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکال لے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبد اللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ کامیابی کا انحصار پاکستان کی تیاری پر ہے۔ پچاس برس میں کشمیر کی صورتحال پر پہلا اجلاس کم از کم اس بات کا اعتراف ضرور ہے کہ یہ دو طرفہ نہیں عالمی سطح کا تنازع ہے۔
خبر کا کوڈ : 810791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش