QR CodeQR Code

سلامتی کونسل کا کشمیر پر اجلاس بلانا بڑی کامیابی ہے، علی امین

16 Aug 2019 08:24

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروانے کے لئے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا، ہم مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اجلاس طلب کرنا خوش آئند اور بڑی کامیابی ہے، امید ہے سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروانے کے لئے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا، ہم مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہو چکی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 810792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810792/سلامتی-کونسل-کا-کشمیر-پر-اجلاس-بلانا-بڑی-کامیابی-ہے-علی-امین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org