0
Friday 16 Aug 2019 08:26

روس نے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی حمایت کردی

روس نے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر بھارت کے دیرینہ دوست روس نے بھی اس سے منہ موڑ لیا اور کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر 16 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ شاہ محمود نے بتایا کہ روس نے بھی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت یہاں بھی فرار کا راستہ اختیار کرتا ہے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 810793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش