0
Friday 16 Aug 2019 08:34

بھارت خود کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، فخر امام

بھارت خود کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، فخر امام
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کیا ہے، بھارت خود کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، بھارت خطے کے ہر ملک پر اپنا اثر و رسوخ چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا 2  قومی نظریہ آج سچ ثابت ہو گیا جب کہ مہاتما گاندھی کو آر ایس ایس کے ایک کارندے نے قتل کیا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ برہان وانی کے جنازے میں 3 لاکھ افراد نے شرکت کی، مودی جانتا ہے کشمیری نڈر ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، ہیومین رائٹس کمیشن کی 2 رپورٹس آئیں جنہیں بھارت نے تسلیم نہیں کیا۔ چیئرمین کشمیرکمیٹی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کا متنازع علاقہ تسلیم کیا، جو جارحیت آج کی آگے بھی کر سکتے ہیں تاہم پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 810795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش