QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

16 Aug 2019 11:45

خیبر پختوانخوا کے شہر مردان، صوابی، بشام اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختوانخوا کے شہر مردان، صوابی، بشام اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سلسلہ ہندوکش افغانستان میں تھا، جبکہ زلزلہ 190 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ حال ہی میں خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 8 اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔


خبر کا کوڈ: 810831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810831/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-شہروں-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org