QR CodeQR Code

یہ وقت اپوزیشن کے احتجاجوں کا نہیں بلکہ کشمیر کیلئے متفق ہونے کا ہے، شوکت یوسفزئی

16 Aug 2019 11:51

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے موثر طریقے سے پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ اُٹھایا ہے اس لئے ہمیں سفارتی سطح پر کامیابی ملی ہے اور اس ضمن میں روس نے بھی کشمیر کے حمایت کا عندیہ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت سے دنیا کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے پورے ملک میں یوم سیاہ منایا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اپنے پائلٹ ابھی نندن سے پوچھ لے کہ پاکستان کی فوج اور عوام کتنی پروفیشنل ہیں، یہ وقت اپوزیشن کے احتجاجوں کا نہیں بلکہ کشمیر کیلئے متفق ہونے کا ہے، اپوزیشن کے احتجاجوں سے انڈیا کے بیانئے کو تقویت ملے گی اور اس قسم کے حرکتوں سے احتساب کا عمل کبھی نہیں روکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے موثر طریقے سے پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ اُٹھایا ہے اس لئے ہمیں سفارتی سطح پر کامیابی ملی ہے اور اس ضمن میں روس نے بھی کشمیر کے حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ شوکت علی نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں اپنی تباہی کی بنیاد خود رکھ لی ہے، قوم نے دہشت گردی کو شکست دی اور موجودہ صورت حال میں بھی افواج پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم اور فوج ایمان کے جذبے سے سرشار ہے جس کو دنیا کی کوئی قوم شکست نہیں دے سکتا، مودی یاد رکھے کہ اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 810836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810836/یہ-وقت-اپوزیشن-کے-احتجاجوں-کا-نہیں-بلکہ-کشمیر-کیلئے-متفق-ہونے-ہے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org