QR CodeQR Code

پشاور میں افغانستان کا پرچم آویزاں کرنیوالا مہاجر گرفتار

16 Aug 2019 11:58

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان بورڈ بازار میں لگے سائن بورڈ پر چڑھ کر یوم آزادی کے ایام میں پاکستانی عوام میں اشتعال دلانے کی خاطر افغانستان کا پرچم آویزاں کر رہا تھا جسکا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کر کے نوجوان کو گرفتار کیا گیا، جسکی شناخت نعمت ولد سردار سکنہ افغانستان حال تاج آباد کے نام سے ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بورڈ بازار میں یوم آزادی کے ایام میں عوام میں اشتعال دلانے کی خاطر افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے والے مہاجر کو گرفتار کر لیا، جبکہ سوشل میڈیا پر افغانی پرچم کی تصویر وائرل ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کے ایس ایچ او بلال حسین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان بورڈ بازار میں لگے سائن بورڈ پر چڑھ کر یوم آزادی کے ایام میں پاکستانی عوام میں اشتعال دلانے کی خاطر افغانستان کا پرچم آویزاں کر رہا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کر کے نوجوان کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت نعمت ولد سردار سکنہ افغانستان حال تاج آباد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار مہاجر کیخلاف دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ٹاؤن تھری انتظامیہ نے بھی فوری ایکشن لیتے ہوئے افغانی پرچم اُتار لیا۔


خبر کا کوڈ: 810840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810840/پشاور-میں-افغانستان-کا-پرچم-آویزاں-کرنیوالا-مہاجر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org