0
Saturday 25 Jun 2011 23:48

کراچی ٹارگٹ کلنگ، وفاقی وزیر داخلہ فوری مستعفی ہوں، علامہ مختار امامی

کراچی ٹارگٹ کلنگ، وفاقی وزیر داخلہ فوری مستعفی ہوں، علامہ مختار امامی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سامراجی طاقتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہی ہیں، کوٹری میں مومنین پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر وفاقی وزیر داخلہ اگر باغیرت ہیں، تو فوراً مستعفی ہو جائیں، ان خیالات کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی کے کراچی ڈویژن ضلع ایسٹ ایوب گوٹھ یونٹ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مجلس وحدت کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فاضل موسوی، سیکریٹری جنرل ضلع ایسٹ محمد حسین جعفری، مولانا مہدی کریمی،جعفر زیدی، محسن طفیل، عباس اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ مختار احمد امامی نے یونٹ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس سرزمین خداداد میں عالمی استعمار کے نمک خوار فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، گذشتہ کئی دنوں سے کراچی میں مومنین کا قتل عام جاری ہے اور حالیہ دنوں میں سندھ کے شہر کوٹری میں پیش آنے والا واقعہ اپنے گرد کئے سالات کو جنم دے رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ امن و امان کے قیام کا دعویٰ کے والے وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک اگر باغیرت ہیں تو فی الفور مستعفی ہو جائیں، ورنہ پاکستانی عوام ان کا کڑا احتساب کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کوٹری میں پولیس کی سرپرستی میں فرقہ وارانہ چاکنگ کرنے اور بیگناہ مومنین پر فائرنگ کرنے والے کالعدم ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں ہر طرف ظلم و جبر کا راج ہے، حق و صداقت کے پیروکاروں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، پاراچنار گذشتہ کئی عرصے سے غزہ کا منظر پیش کر رہا ہے، ایسے میں ملک کے حالات کو سدھارنے کا واحد حل کردار ابوذر کی ترویج ہے۔ بعد ازاں ایوب گوٹھ یونٹ کے سیکریٹری جنرل مولانا مہدی کریمی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 81086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش