0
Friday 16 Aug 2019 12:42

مودی کو پیغام دیتا ہوں کہ آپکی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا، عمران خان

مودی کو پیغام دیتا ہوں کہ آپکی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا فاشسٹ، ہندو سپرمیسی میں مبتلا مودی سرکار جان لے، بہتر فوج شدت پسندوں اور  دہشت گردوں کو شکست دے  سکتی ہے، قوم جدوجہد آزادی میں متحد ہو تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا فاشسٹ،ہندو سپرمیسی میں مبتلا مودی حکومت جان لے، بہترافواج دوسری فوجوں اور دہشت گردوں کو شکست دے سکتی ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ جو قوم جدوجہد آزادی میں متحد ہو تو اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، قوم جب موت سے نہیں ڈرتی تو مقاصد کے حصول سے نہیں روکا جاسکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی لئے مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ حربے اور کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد دبانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا میں ایک بار بھرپور توجہ دلا دی ہے، اب پاکستان پر ہے وہ اس مسئلے کو کیسے دنیا میں اٹھانا ہے، میں اب کشمیرکے لئے دنیا میں آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ ہمیں اطلاع ہےکہ بھارت نے آزادکشمیر میں تباہی کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، اطلاعات ملی ہیں یہ آزاد کشمیر میں پلوامہ سے زیادہ خوفناک منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ میں مودی کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، مودی کو بتانا چاہتا ہوں اینٹ کا جواب پتھر سے  ملے گا۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری فوج 20 سال سے لاشیں اٹھا رہی ہے، فوج اور قوم دونوں تیار ہیں۔ مودی نے آخری کارڈ کھیل دیا، مقبوضہ کشمیر اب آزادی کی طرف جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 810869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش