QR CodeQR Code

ہم یافث نوید ہاشمی سمیت تمام مسنگ پرسنز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

اس ملک اور قوم کا مجرم یافث نوید ہاشمی نہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے اُسے جبری گمشدہ کیا ہے، ناصر عباس شیرازی

16 Aug 2019 14:38

ملتان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یافث نوید ہاشمی کو کسی مسلک کا ایشو نہیں بننے دیں گے، یہ اس ملک اور آئین کا مسئلہ ہے، ہم خاموش بیٹھنے والے نہیں ہیں، جب تک یافث نوید ہاشمی کی رہائی نہیں ہوتی، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم یافث نوید ہاشمی سمیت تمام مسنگ پرسنز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے ملتان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان میں ولایت امیر المومنین کے جرم میں اسیر اور گمشدہ کیا جا رہا ہے، وہ ہماری یہ غلطی سمجھتے ہیں، لیکن ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم ولایت کا دم بھرنے والے ہیں، ہمیں اسی جرم کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم کربلا کے ماننے والے ہیں، مشکلات ہمارا مقدر ہیں، ایسا ممکن نہیں کہ ہم کربلا کے ماننے والے ہوں اور ہمارے لئے مشکلات کا میدان نہ ہو، آج ہمیں پاکستان میں عالمی آقاؤں کے اشاروں پر تختہ مشق بنایا جا رہا ہے، اس ملک اور قوم کا مجرم یافث نوید ہاشمی نہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے اُسے جبری گمشدہ کیا ہے، اُنہوں نے اس ملک کے آئین اور قانون کو توڑا ہے، یہ ملک کا محب وطن بیٹا ہے، یہ ہر ظلم کے خلاف ہر میدان میں کھڑا رہا ہے، دشمن نے ایک بار پھر غلطی کی ہے اور ہمیں بیداری کا موقع دیا ہے، آج صرف ملتان میں نہیں بلکہ ملک کے طول و عرض میں احتجاج کئے جا رہے ہیں۔

ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی حوالے سے خود کو مضبوط کرنا ہے، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج ہمت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے، پنجاب بار کونسل بھی اس حوالے سے اقدام کر رہی ہے، ہم یافث نوید ہاشمی کو کسی مسلک کا ایشو نہیں بننے دیں گے، یہ اس ملک اور آئین کا مسئلہ ہے، ہم خاموش بیٹھنے والے نہیں ہیں، جب تک یافث نوید ہاشمی کی رہائی نہیں ہوتی، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم یافث نوید ہاشمی سمیت تمام مسنگ پرسن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 810902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810902/اس-ملک-اور-قوم-کا-مجرم-یافث-نوید-ہاشمی-نہیں-بلکہ-وہ-ہیں-جنہوں-نے-ا-سے-جبری-گمشدہ-کیا-ہے-ناصر-عباس-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org