0
Friday 16 Aug 2019 14:37

بھٹو شہید سے لیکر آج تک پیپلزپارٹی نے کشمیر کے مقدمے کو باوقار انداز میں پیش اور دفاع کیا، یوسف رضا گیلانی

بھٹو شہید سے لیکر آج تک پیپلزپارٹی نے کشمیر کے مقدمے کو باوقار انداز میں پیش اور دفاع کیا، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کی خود مختاری نوشتہ دیوار ہے، انڈیا بربریت پیدا کرکے پورے ایشیائی خطے میں دہشت گردی کا نیا کلچر پیدا کر رہا ہے، یہ بات سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو فورس جنوبی پنجاب کے صدر رانا ذوالفقار علی کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید سے لے کر آج تک پیپلزپارٹی نے کشمیر کے مقدمے کو باوقار انداز میں پیش اور دفاع کیا ہے، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے عید کی نماز کشمیر میں ادا کرکے ثابت کر دیا کہ وہ موجودہ نسل کے حقیقی لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے مسلط کردہ قید و بند نے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں رانا ذوالفقار علی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں جوش اور ولولہ کے لئے بلاول بھٹو کو تفصیلی دورے کی دعوت دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری شہزاد رسول، رائو عبداللہ سیکرٹری انفارمیشن، آصف رسول اعوان، محمد علی بلوچ اور دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 810903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش