0
Friday 16 Aug 2019 16:38

مودی نے آرٹیکل 370 کا نفاذ معطل کرکے انڈیا کے ٹکڑے ہونے کی بنیاد رکھ دی ہے، محسن زمان شاہ

مودی نے آرٹیکل 370 کا نفاذ معطل کرکے انڈیا کے ٹکڑے ہونے کی بنیاد رکھ دی ہے، محسن زمان شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و ڈویژنل صدر ایم ایس ایف سید محسن زمان شاہ کی زیر قیادت کشمیریوں سے  اظہار یکجتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، اس دوران بھارت کا پرچم بھی نذرآتش کیا گیا، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر ایم ایس ایف سید محسن زمان شاہ نے کہا کہ انڈیا نے کشمیریوں کے حقوق عضب کرکے عالمی سطح پر کالے قانون کا نفاذ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آرٹیکل 370 کا نفاذ معطل کرکے انڈیا کے ٹکڑے ہونے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی اس کوشش کو کشمیر میں فوری اپنی فوج کو داخل کرکے روکا جائے اور کرفیو کے باعث بھوکے پیاسے کشمیریوں کو مرنے سے بچایا جائے، کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوایا جائے اور ہم سب مسلمانوں کا ایک ہی نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان، ریلی میں حاجی عظیم علی، فرحان شاہ، انس خان، سلمان بلوچ ،حمزہ خٹک، حسین شاہ، رانا سیف، علیم شاہ، حمزہ بھٹہ، جنید بھٹی، چوہدری سلیمان، محمد الیاس، ملک ابتحاج، خواجہ یاسر دانش نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 810916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب