QR CodeQR Code

یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ

16 Aug 2019 17:09

آئی ایس او گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انہیں فوری طور پر بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، آئی ایس او گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام مظاہرے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نماز جمعہ کے بعد عوام کی کثیر تعداد نے یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف شدید احتجاج کیا اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف لاقانونیت ہے، محب وطن شہریوں کو بلا جرم و خطا جبری لاپتہ کیا جا رہا ہے، اس اقدام سے عوام میں احساس محرومی اور بے یقینی کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر یافث نوید ہاشمی کو بازیاب کرے ورنہ احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 810917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810917/یافث-نوید-ہاشمی-کی-جبری-گمشدگی-کیخلاف-گلگت-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org