0
Friday 16 Aug 2019 18:52

نگر، 6400 میٹر بلند چوٹی سر کر کے واپس آنیوالے مقامی کوہ پیما گہری کھائی میں گر کر جانبحق

نگر، 6400 میٹر بلند چوٹی سر کر کے واپس آنیوالے مقامی کوہ پیما گہری کھائی میں گر کر جانبحق
اسلام ٹائمز۔ نگر میں واقع ''میر شکار'' چوٹی سر کرنے کے دوران مقامی کوہ پیما فدا حسین گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق ضلع نگر کے چار مقامی کوہ پیما 6400 میٹر بلند چوٹی سر کر کے واپس آرہے تھے، اسی دوران گروپ لیڈر فدا حسین گہری کھائی میں جا گرا۔ فورس کمانڈر جی بی میجر جنرل احسان محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما کی لاش کھائی سے نکال کر آبائی گاؤں مناپن نگر پہنچا دی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 810922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش