0
Friday 16 Aug 2019 18:50
لاہور، شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے اہم اجلاس، علامہ راجہ ناصر عباس کی شرکت

جبری گمشدگی ماورائے آئین اور خلاف ضابطہ ہے، شیعہ عمائدین کا اظہار مذمت

جبری گمشدگی ماورائے آئین اور خلاف ضابطہ ہے، شیعہ عمائدین کا اظہار مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی سے ملاقات کی اور مسنگ پرسن سمیت دیگر قومی و ملی معاملات پہ تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ اجلاس میں امامیہ آرگنائزیشن اور جامعہ المنتظر کے سربراہان و علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ناصر عباس شیرازی نے شرکاء اجلاس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ شرکاء اجلاس نے مشترکہ طور پر طے کیا کہ ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی، سید رحمٰن شاہ، ظہیر الدین بابر اور انجینئر ممتاز رضوی سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک پُرامن جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید قاسم شمسی نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کی جبری گمشدگی ماورائے آئین اور خلاف ضابطہ ہے، گمشدہ افراد کو ماورائے عدالت گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے، اور آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے، ملت جعفریہ نے وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کیلئے جانیں دیں اور دفاعی فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان بنانے والوں کیلئے پاکستان کی سرزمین تنگ کی جا رہی ہے، شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ہم نے تمام قانونی راستے اختیار کئے مگر مقتدر اداروں میں بھی ہماری شنوائی نہیں ہوئی، اگر ہمارے لاپتہ جوان بازیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 810942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش