0
Friday 16 Aug 2019 19:34

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا تاریخی اجلاس شروع

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا تاریخی اجلاس شروع
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا تاریخی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور بھارتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں سفارتی مشنز کی رپورٹس اور شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سکیورٹی کونسل کے اجلاس کو اقوام متحدہ کے سیاسی شعبے کا محکمہ کشمیر اور امن مبصر گروپ بریفنگ دے گا۔ یاد رہے کہ پچاس سال بعد مسئلہ کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل میں زیر بحث ہے، ماہرین کے مطابق سلامتی کونسل میں کشمیر پر بحث پاکستان کی بڑی سیاسی اور سفارتی کامیابی تصور کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 810946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش