0
Friday 16 Aug 2019 19:51

پاکستان کیجانب سے مؤثر حکمت عملی پر بھارت خوفزدہ ہوگیا ہے، شیریں مزاری

پاکستان کیجانب سے مؤثر حکمت عملی پر بھارت خوفزدہ ہوگیا ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت سازش کررہا ہے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا. ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارتی رویئے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بے معنی دھمکی دی گئی، پاکستان کی جانب سے مؤثر حکمت عملی پر بھارت خوفزدہ ہوگیا ہے، بھارتی دھمکی کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان کے مؤثر جواب پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے.
شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے، پالیسی ری وزٹ 2003ء میں کر لی تھی، مودی سرکار اپنے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے مسئلہ کشمیر پر ایک اور گیدر بھبکی لگاتے ہوئے ہندوستان کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا بیان مسئلہ کشمیر کے ایٹمی جنگ کا فلیش پوائنٹ ہونے کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہے۔ یاد رہے کہ 7 اگست 2019ء کو پارلمینٹ میں‌ خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا تھا کہ بھارت عالمی سمجھوتے کی دھجیاں اڑا رہا ہے، آرٹیکل 370 کو ہم نے اور کشمیریوں نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال کیا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان اب بھارتی حکومت کو روگ حکومت کہے۔
 
خبر کا کوڈ : 810951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش