QR CodeQR Code

چیئرمین سینیٹ کے بھائی وزیراعلٰی بلوچستان کے معاون خصوصی مقرر، بلوچستان حکومت پر کڑی تنقید

16 Aug 2019 20:00

اعجاز سنجرانی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ہیں، جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 اگست کو چھٹی کے روز جاری کیا گیا۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے بلوچستان میں عہدوں کی بندربانٹ پر نہ صرف وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان بلکہ بلوچستان حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جمال کمال خان نے چئیرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاغی سے تعلق رکھنے والے اعجاز سنجرانی کو وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا نیا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔ اعجاز سنجرانی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ہیں، جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 اگست کو چھٹی کے روز جاری کیا گیا۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے بلوچستان میں عہدوں کی بندربانٹ پر نہ صرف وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان بلکہ بلوچستان حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے کہ بلوچستان میں عوامی مفاد کے کئی اہم کام ابھی تک التواء کا شکار ہیں، مگر وزیراعلٰی کیلئے معاون خصوصی کا نوٹیفیکیشن اس وقت جاری کیا گیا جب چودہ اگست کی عام تعطیل تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 810954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810954/چیئرمین-سینیٹ-کے-بھائی-وزیراعل-ی-بلوچستان-معاون-خصوصی-مقرر-حکومت-پر-کڑی-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org