0
Friday 16 Aug 2019 20:53
ہماری ملک سے حب الوطنی کو کمزوری نہ سمجھا جائے

آج ہمیں کربلا، نجف اور مشہد جانے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، سید ناصر عباس شیرازی

مراجع کیساتھ ملنا سوالیہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم کئی سو سالوں سے ایک نظام رکھتے ہیں اور یہ نظام ولایت ہے
آج ہمیں کربلا، نجف اور مشہد جانے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، سید ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ زیارات مقامات مقدسہ سے ہمارا روحانی اور قلبی رشتہ ہے، کیا کربلا جانا جرم ہے؟، کیا نجف جانا جرم ہے؟، کیا مشہد جانا جرم ہے؟، ان مقدس مقامات سے ہمارا مذہبی لگائو ہے لیکن ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں، ہم اس ملک میں جیتے ہیں، تم وہ لوگ ہو جن کا بزنس باہر کے ممالک میں ہے، تم عرب ممالک کے ساتھ راہ و رسم رکھتے ہو، وہ جائز ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کے لیے چوک گھنٹہ گھر میں دیئے گئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یافث نوید ہاشمی کو اغواء کیا ہے، اُن لوگوں نے پاکستان کے آئین اور قانون کو پامال کیا ہے، یہ لوگ ملک کے دشمن ہیں، ان کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، ہمارے خلاف ایک ماحول بنایا جا رہا ہے، ہمارا مراجع کے ساتھ ملنا سوالیہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم کئی سو سالوں سے ایک نظام رکھتے ہیں اور یہ نظام ولایت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بریلوی مسلمانوں کی شناخت بریلی شریف سے ہے، جو انڈیا میں واقع ہے، دیوبند مسلمانوں کے کی شناخت مرکز دیوبند سے ہے، جو انڈیا میں واقع ہے اور انڈیا ہمارا کھلم کھلا دشمن ہے، اگر ان لوگوں کی حب الوطنی چیلنج نہیں ہوتی تو ہماری کربلا، نجف اور مشہد سے محبت کیوں کانٹے کی طرح چبھ رہی ہے، پاکستان کے پانچ کروڑ شیعہ دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور گمشدگی سے ڈرنے والے اور ختم ہونے والے نہیں ہیں، اگر ضیاء الحق جیسا ڈکٹیٹر ناکام ہوگیا ہے تو آج کی حکومت بھی ناکام ہوگی، ہم ان مظالم کے باوجود بھی اس ملک کے پُرامن اور باوفا بیٹے ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے، اپنے حق کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ظلم کی تاریک رات چھٹنے والی ہے، ہم نے کوئٹہ میں سو سے زائد لاشے دیئے لیکن پُرامن رہے، ہماری ملک سے حب الوطنی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 810958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش