QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

16 Aug 2019 21:06

دو مشیر اور معاون خصوصی کی تقرری بھی زیرغور ہے جس پروزیر اعلٰی خیبر پختونخوا اور پارٹی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کرنے اور قبائلی ارکان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے 9 منتخب ارکان میں سے 2 کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ دو مشیر اور معاون خصوصی کی تقرری بھی زیرغور ہے جس پروزیر اعلٰی خیبر پختونخوا اور پارٹی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ نئے وزراء کو وزیراعلٰی کے پاس موجود 17 محکموں سے قلمدان حوالے کئے جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سفارشات کے بعد وزراء اور مشیروں کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 810961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810961/خیبر-پختونخوا-کابینہ-میں-توسیع-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org