QR CodeQR Code

عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

16 Aug 2019 21:23

اپنے خصوصی پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ن بتایا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر کو پاکستانی نکتہ نظر سے آگاہ کیا، فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر رابطے میں رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کشمیر سے متعلق اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 منٹ تک جاری رہنے والی گفتگو میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے امریکی صدر کو آگاہ کیا۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ن بتایا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر کو پاکستانی نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر رابطے میں رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فرانس سے بھی رابطہ کریں گے اور اپنا نکتہ نظر بتائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی فائیو کےرکن ممالک سے پاکستان کا رابطہ ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے خطے کی بہتری کیلیے کردار ادا کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 810967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810967/عمران-خان-اور-امریکی-صدر-ڈونلڈ-ٹرمپ-کے-درمیان-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org