QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات

16 Aug 2019 21:45

راولپنڈی میں آرمی چیف سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ آرمی چیف سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات ہوئی۔ راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہوکر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنےسے نہیں روک سکتی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنی بات کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار میں ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلا گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

 


خبر کا کوڈ: 810970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810970/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-سے-آزاد-کشمیر-کے-صدر-سردار-مسعود-خان-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org